کراچی :تحریک عدم اعتما د سے قبل جس طرح سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے وہیں ہر صوبے کی پارٹی اپنے اپنے مفادات کی جنگ بھی لڑ رہی ہے وہ جو تین سال سے وفاق کیساتھ کھڑے تھے آج اچانک سب کچھ بدل گیا اور جس تیزی کیساتھ تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے اسی رفتار سے اب جاتے بھی نظر آ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولہ پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ،ذرائع کے مطابق آج وزیر اعلیٰ سندھ سے ایم کیو ایم کی ملاقات طے تھی،پیپلزپارٹی کا کہنا ہے سندھ میں مختلف وزارتیں ایم کیو ایم کو دینے کیلئے بات چیت ہوئی ہے ،انہوں نے کہا ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد نیچرل ہے۔
ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے ایم کیو ایم کا سندھ میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کا فائدہ انہیں کو ہونا ہے لیکن سوچنے کی بات یہاں پر یہ بھی ہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی نے عوامی مفادات کیلئے ایم کیو ایم کیساتھ ہاتھ کیوں نہ ملایا ،دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری کا بھی یہ کہنا ہے کہ اگر یہ سب لوگ اتنے ہی باضمیر ہو تے تو تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی استعفے دے دیتے ۔