Get Alerts

فواد چودھری نے کہا میرے لیے ن لیگ اور پی پی سے بات کریں: راجہ ریاض کا دعویٰ 

فواد چودھری نے کہا میرے لیے ن لیگ اور پی پی سے بات کریں: راجہ ریاض کا دعویٰ 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مجھے کہا تھا کہ میری شمولیت کیلئے ن لیگ یا پی پی سے بات کریں۔ 

انہوں نے فواد چودھری کی ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ بے شرم تو آپ خود ہیں چوہدری صاحب۔گھسیانی بلی کھمبا نوچے!۔آپ خود مجھے کہہ چکے ہیں کہ ن سے یا پی پی سے میری بات کریں۔

راجہ ریاض نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں آپ کو لینے کو تیار نہیں اس لیے آپ بے شرم بن کر بلے کے ہینڈل سے لٹک رہے ہیں۔

https://twitter.com/RajaRiazMNA/status/1504473038490058758

واضح رہے کہ راجہ ریاض اور نور عالم کی تصویر ٹویٹ کرتے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بے شرم لکھا تھا ۔