Get Alerts

افغان طالبان کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب: کابل ہسپتال حملے کے دعوے من گھڑت نکلے

افغان طالبان کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب: کابل ہسپتال حملے کے دعوے من گھڑت نکلے

اسلام آباد/کابل : افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیا جانے والا گمراہ کن پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی اور خود افغان میڈیا نے طالبان کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے جن میں کابل کے ایک ہسپتال پر مبینہ پاکستانی حملے میں 400 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، طالبان کی جانب سے بتائے گئے مقام پر پاک فضائیہ کے کسی حملے کے شواہد نہیں ملے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جائے وقوعہ پر نہ تو 400 ہلاکتوں کے کوئی آثار ملے اور نہ ہی وہاں خون یا لاشوں کی موجودگی کی تصدیق ہو سکی۔
 عالمی خبر رساں اداروں نے بھی طالبان کے ان دعوؤں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
طالبان کے اس معاندانہ رویے پر وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانوں کی 50 سال تک مہمان نوازی کرنا پاکستان کی "سب سے بڑی غلطی" تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو نہ صرف چھت دی بلکہ ان کی خاطر ایک سپر پاور سے ٹکر لے لی، لیکن آج وہی لوگ پناہ دینے والی ریاست پر حملہ آور ہیں۔
 وزیرِ دفاع نے انکشاف کیا کہ یہ لوگ اپنی کمٹمنٹ پوری کرنے کے بدلے میں اب پاکستان سے اربوں روپے کا تاوان مانگ رہے ہیں۔
 انہوں نے واضح کیا کہ اب "محسن کش" لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ٹیگز: