Get Alerts

سدھو موسے والا کے 3 سال بعد اے آئی ٹور کا اعلان

سدھو موسے والا کے 3 سال بعد اے آئی ٹور کا اعلان

ممبئی: بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی وفات کے تین سال بعد ان کے اے آئی ٹور کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سدھو موسے والا کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 'سائنڈ ٹو گاڈ' ٹور کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹور میں گلوکار کا ڈیجیٹل کردار اے آئی کی مدد سے عالمی سطح پر پیش کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق، 'سائنڈ ٹو گاڈ' ٹور کے دوران سدھو موسے والا کا اے آئی سے تیار کردہ ورژن متعدد ممالک میں پرفارم کرے گا، جن میں امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہیں۔

پاکستان میں ٹور کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس اقدام کو سدھو موسے والا کے مداحوں کے لیے ایک خاص موقع قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں لارنس بشنوی کے گینگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قتل کر دیا تھا۔ ان کی موت بھارتی موسیقی کی تاریخ میں ایک نمایاں اور وسیع پیمانے پر رپورٹ ہونے والا واقعہ سمجھی جاتی ہے۔

ٹیگز: