کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ سی پیک میں شامل ہو گیا ہے: سعد رفیق

کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ سی پیک میں شامل ہو گیا ہے: سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریلوے نے چین میں کئی معاہدے کیے ہیں اور پاکستان ریلوے کی بہتری کے لئے وسیع سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جبکہ ماضی میں لوگ ریلوے کی اصلاح کو دیوانے کا خواب سمجھتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا ریلوے کے خواب کی تکمیل کا وقت آ گیا ہے اور سگنلز کا آٹو میٹک نظام لگانے کے ساتھ ساتھ لاہور اور پشاور کے درمیان ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے بتایا  توقع ہے رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا اور شہری آبادیوں کے نزدیک ریلوے لائنوں پر باڑ لگائی جائے گی۔ ایم ایل ون کے مکمل ہونے سے فاصلے کم ہو جائیں گے اور ٹرینوں کی رفتار 160 سے 180 کلو میٹر تک ہو گی۔

ہم سیاسی اختلافات کو چھوڑ کر چین گئے تھے اور کراچی سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت سے جلد ملاقات کریں گےکیونکہ  سرکلر ریلوے سی پیک میں شامل ہو چکا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا ملک ترقی کے لیے چین میں ہم سب ایک پیج پر تھے اگر سیاستدان چاہیں تو لڑنے کے علاوہ ملکر کام بھی کر سکتے ہیں۔ اس وقت 12 ہزار ملازمین کی قلت کا سامنا ہے اور آسامیوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا سرکاری افسروں اور ملازمین کی تنخواہیں کم ہیں لیکن ملک کے مالی حالات کی بہتری تک ہمیں کچھ عرصہ انتظار کرنا ہو گا۔اگر نواز شریف کو 90 میں کام کرنے دیا جاتا تو آج ہم 20 سال آگے ہوتے آج سی پیک کی تکمیل کے لیے ہمیں مثبت سوچ کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور قومی ترقی کے معاملے میں سیاست نہیں ہو گی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں