Get Alerts

سپریم کورٹ کا مولانا ہدایت الرحمن کو رہا کرنے کا حکم 

سپریم کورٹ کا مولانا ہدایت الرحمن کو رہا کرنے کا حکم 
سورس: file

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمٰن کو ضمانت پر رہا کردیا۔تین لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔ 

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مولانا ہدایت الرحمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے بندرگاہی شہر گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کے 2 مہینے تک جاری رہنے والے دھرنے اور احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنما اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمٰن کو جنوری میں گرفتار کرلیا گیا۔

ٹیگز: