Get Alerts

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ امریکی سینما گھروں میں پیش ، آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب

 پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ امریکی سینما گھروں میں پیش ، آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب

اسلام آباد: پاکستان کی اینیمیشن کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جہاں پہلی ہاتھ سے بنائی گئی اینیمیٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ کو امریکہ میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

یہ فلم پاکستانی نوجوان اینیمیٹر عثمان ریاض کا خواب ہے، جس نے اسے نہ صرف لکھا بلکہ اس کے مناظر کو خود ہاتھ سے ڈرائنگ کر کے زندگی بخشی۔ فلم میں 1477 مناظر مختلف کٹس کی صورت میں بنائے گئے ہیں جبکہ 2300 سے زائد کرداروں کی اینیمیشن ہاتھ سے بنائی گئی ہے۔

فلم کی کہانی دو نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے ،  ایک شیشے کی دکان پر کام کرنے والا باصلاحیت لڑکا اور دوسری فوجی کی بیٹی۔ دونوں کردار جنگ کے ماحول، والدین سے تعلقات میں دوری اور اندرونی جدوجہد سے جڑے جذبات کو اجاگر کرتے ہیں۔

فلم کے کُل 230 کرداروں میں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی فنکار بھی شامل ہیں۔ فلم کی نمائش کے بعد، پروڈکشن کمپنی واٹر میلن پکچرز نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم امریکہ میں نمائش پذیر ہونے والی پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ہے، اور امید ہے کہ جلد امریکی تھیٹرز میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

حمزہ علی، واٹر میلن پکچرز کے شریک بانی، نے بتایا کہ ’’گلاس ورکر کو 2025 کے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ فلم ایک ایسی جذباتی کہانی بیان کرتی ہے جو ناظرین کے دلوں کو چھو لے گی۔‘‘

ٹیگز: