پشاور: تھانہ رحمٰن بابا کی حدود میں واقع دیر کالونی غفور آباد میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے جوڑے نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دونوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔
فائرنگ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔