Get Alerts

امریکا کی ایران کے لیے 5 سخت شرائط، مالی معاوضے کی ادائیگی صاف مسترد، فارس نیوز کا دعویٰ

امریکا کی ایران کے لیے 5 سخت شرائط، مالی معاوضے کی ادائیگی صاف مسترد، فارس نیوز کا دعویٰ

تہران / واشنگٹن: پاکستان کی ثالثی میں جاری امن عمل کے دوران امریکا نے ایران کے ساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے 5 انتہائی سخت شرائط عائد کر دی ہیں، جبکہ ایرانی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے بدلے کسی بھی قسم کا مالی معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی صاف مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا 'فارس نیوز' کے مطابق، واشنگٹن نے تہران پر واضح کر دیا ہے کہ ماضی میں ایرانی سرزمین پر ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے کوئی مالی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ امریکا کی جانب سے امن عمل کی بحالی کے لیے جو پانچ بڑی شرائط سامنے رکھی گئی ہیں، وہ درج ذیل ہیں:

    مالی معاوضے کا مسترد ہونا: ایرانی سرزمین پر حملوں کے بدلے معاوضے کا مطالبہ مکمل طور پر مسترد۔

    یورینیم کی منتقلی: ایران اپنے پاس موجود 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کو فوری طور پر ملک سے باہر منتقل کرے۔

    جوہری پروگرام کی محدودیت: تہران اپنے تمام جوہری پروگرام اور سرگرمیوں کو صرف ایک مخصوص تنصیب (Facility) تک محدود کرے۔

    علاقائی کشیدگی میں کمی: ایران مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

 امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں کو مکمل بحال کرنے کے بجائے صرف 25 فیصد فنڈز تک محدود نرمی برتنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی ان نئی اور سخت شرائط کے بعد پاکستانی ثالثی کے تحت جاری امن عمل کو ایک کڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ تہران کی جانب سے پہلے ہی تمام اثاثوں کی بحالی اور پابندیوں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

ٹیگز: