Get Alerts

ایران کا آبنائے ہرمز کی نگرانی کے لیے نئے ادارے کے قیام کا اعلان

ایران کا آبنائے ہرمز کی نگرانی کے لیے نئے ادارے کے قیام کا اعلان

تہران: ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے آبنائے ہرمز کے انتظام اور نگرانی کے لیے ایک نئے ادارے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کونسل نے کہا ہے کہ اس نئے ادارے کا مقصد اس اہم بحری گزرگاہ میں جاری سرگرمیوں کی نگرانی اور تازہ ترین صورتحال سے متعلق فوری معلومات کی فراہمی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ادارے کو “خلیج فارس آبنائے اتھارٹی” کا نام دیا گیا ہے، جو آبنائے ہرمز میں آپریشنز اور پیش رفت سے متعلق ریئل ٹائم معلومات فراہم کرے گا۔

ایرانی سرکاری سوشل میڈیا بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد بحری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی، معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانا اور اس حساس سمندری راستے کے امور کو زیادہ منظم انداز میں چلانا ہے۔
 
 
 
 

ٹیگز: