Get Alerts

این جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا 500 کے وی گرڈ اسٹیشن گٹی فیصل آباد کا دورہ

این جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا 500 کے وی گرڈ اسٹیشن گٹی فیصل آباد کا دورہ

لاہور: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک نے فیصل آباد میں قائم 500 کے وی گرڈ اسٹیشن گٹی کا دورہ کیا، جو ملک کے قدیم ترین گرڈ اسٹیشنز میں شمار ہوتا ہے اور 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا۔

دورے کے موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو، جنرل منیجر ایسیٹ مینجمنٹ (نارتھ) انجینئر انیس احمد، جنرل منیجر پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ انجینئر سجاد حیدر سید سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر کو گرڈ اسٹیشن کی آپریشنل کارکردگی اور نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انجینئر الطاف حسین ملک نے ایسیٹ مینجمنٹ ٹیم کو ہدایت کی کہ پرانے آلات اور تنصیبات کی حالت کے مطابق نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بروقت دیکھ بھال و تبدیلی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترسیلی نظام مستحکم رہ سکے۔

انہوں نے گرڈ اسٹیشن میں زیر تعمیر ویئر ہاؤس منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرتے ہوئے منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ٹیگز: