یورپی یونین کا شیرازہ بکھر سکتا ہے: فرانس

یورپی یونین کا شیرازہ بکھر سکتا ہے: فرانس

پیرس: فرانس کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگریورپی یونین نے تارکین وطن اور دہشت گردی کے بارے میں اپنے ملکوں کےعوام کی تشویش دور نہ کی تو یورپی یونین کا شیرازہ بکھرجائےگا۔

فرانس کے وزیراعظم مانوئل والس نے ایک اجلاس میں کہا کہ اگر جرمنی اور فرانس نے تارکین وطن اور دہشت گردی کے بارے میں اپنے عوام کی تشویش دور نہ کی تو یورپی یونین کا شیرازہ بکھر سکتاہے -

فرانسیسی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیریس اور برلین کو چاہئے کہ وہ مدد کریں تاکہ یورپی یونین تارکین وطن کے بحران، رکن ملکوں کے درمیان عدم اتحاد سے پیداہونےوالی مشکلات ، برطانیہ کے اس یونین سے نکل جانے سے درپیش مسائل اور دہشت گردی کے چیلینج کا مقابلہ کرسکے - ان کا کہنا تھا کہ فرانس اور جرمنی کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ یورپی یونین کو ٹوٹنے سے بچائیں-

فرانسیسی وزیراعظم والس نے یورپی یونین سے نکل جانے  کےبعد بھی اس یونین کی مشترکہ منڈی تک دسترسی باقی رکھنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی برطانیہ کی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے لندن کے نکل جانےکے بعد بھی اگر اس کو مشترکہ منڈی میں باقی رہنے اور فائدہ اٹھانے کی اجازت دے دی گئی تو یونین کے دیگر ممالک بھی ایسا ہی کرنے کی سوچ سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں