روس نے شام کے خلاف کیمیائی حملوں کی تحقیقات رکوا دیں

روس نے شام کے خلاف کیمیائی حملوں کی تحقیقات رکوا دیں

روس نے بڑے اسلامی ملک کے خلاف کارروائی رکوا دی،امریکا منہ دیکھتا رہ گیا

ماسکو:روس نےشام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی قرارداد پھر ویٹو کردی ہے۔تحقیقات کرنے والے موجودہ پینل کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی تجویز تھی۔گزشتہ روز بھی روس نے قرارد ویٹو کردی تھی۔روس کا کہنا ہے کہ شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات نئے سرے سے اعلیٰ ترین سطح پر کرائی جائیں۔


دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ روس کے نزدیک متاثرین کی جان کی کوئی قدر نہیں ہے ۔شام کے معاملے پر امریکا  اور روس کے درمیان سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔