شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

ڈھاکہ: شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔

انہوں نے گزشتہ روز بنگلہ دیش میں جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے راجشاہی کنگز کے خلاف میچ میں 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر یہ اعزاز پایا۔

انہوں نے ہم وطن باؤلر سہیل تنویر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تنویر نے 278 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ آفریدی 281 وکٹیں لیکر یاسر عرفات کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، آفریدی ٹی ٹونٹی میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے باؤلر بن گئے ہیں، ڈیوائن براوو 389 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، مالنگا 325 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور سنیل نارائن 302 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔