پیسہ چلا یا دباؤ؟ ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام عبدالکریم کو کلین چٹ مل گئی 

پیسہ چلا یا دباؤ؟ ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام عبدالکریم کو کلین چٹ مل گئی 
سورس: file

کراچی : ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ایم پی اے جام اویس سمیت 6ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروادیا جس میں رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو کلین چٹ دے دی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزموں کوریمانڈمکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،کیس کا تفتیشی افسر ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا گیا ۔ نئے تفتیشی افسر سراج لاشاری  بھی عدالت میں پیش  ہوئے، عدالت نے جام اویس سمیت 6ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزموں کو 2دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،ملیر کورٹ نے مقدمے کا چالان پیش  کرنے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم  دیا کہا چالان کے بعد فیصلہ کیا جائے گہ کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنی ہیں یا نہیں،مدعی مقدمہ نے کیس میں انسداد دہشتگردی دفعات لگانے کی استدعا کی تھی ۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروادیا ۔ مجسٹریٹ کو دیئے گئے بیان کے مطابق مقتول کے بھائی نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو کلین چٹ دے دی۔

 افضل جوکھیو نے اپنے 164 کے بیان میں جام اویس سمیت دیگر ملزمان کا ذکر کیا گیا،یاد  کچھ روز قبل بلوچستان ہائی کورٹ سے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نےکیس میں نام آنے کے بعد حفاظتی ضمانت کرالی تھی۔

مصنف کے بارے میں