وزارت عظمیٰ سے بڑھتا فاصلہ ناراضگی کی واحد وجہ ، الیکٹ ایبلز کی بے ساکھیاں ضروری ہیں: ن لیگ کا بلاول کے بیان پر رد عمل 

وزارت عظمیٰ سے بڑھتا فاصلہ ناراضگی کی واحد وجہ ، الیکٹ ایبلز کی بے ساکھیاں ضروری ہیں: ن لیگ کا بلاول کے بیان پر رد عمل 

لاہور : سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن کے بارے میں بلاول بھٹوزرداری کے بیانات پر رد عمل میں کہا ہے کہ  وزیر اعظم کےمنصب سے بڑھتا فاصلہ چیئرمین پی پی کی ناراضگی کی واحد وجہ ہے۔

انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بلاول دل چھوٹا نہ کریں کوسنے دینے کی بجاۓ ہمت کریں سندھ حکومت کی کارکردگی اورانتخابی منشور پرالیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کیلئےالیکٹیبلز کی بیساکھیوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ پی پی اورپی ٹی آئی  بھی یہی کرتی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ موقع ملا تو سندھ کےشہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے ۔سسٹم سے سندھ کی نجات ضروری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں