Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عزم

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام اور بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف بغاوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بچے میری ریڈ لائن ہیں، وہ سب میرے لیے پیارے ہیں، اور ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔"

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سماج کے ناسور ہیں اور ان کو پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو تحفظ دینے کے لیے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے، جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب کا ورچوئل سینٹر ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہل خانہ سے ملانے میں کامیاب رہا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں، تو والدین یا اہل خانہ فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کریں تاکہ فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: