کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 162,171 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، جس سے سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 248 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، اور انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 687 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔