Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے، اور اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک نئی بلند سطح پر پہنچ کر 190,000 پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار 658 پوائنٹس تک پہنچا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر، سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1478 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم، کاروبار کے دوران آج کی تیز رفتاری نے مارکیٹ کو مزید بلند سطح پر لے جایا۔

ٹیگز: