Get Alerts

آزادکشمیر میں ووٹ چوری سے سیاسی خلا پیدا ہوا، بھارت کشمیری عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے:بلاول بھٹو

 آزادکشمیر میں ووٹ چوری سے سیاسی خلا پیدا ہوا، بھارت کشمیری عوام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے:بلاول بھٹو

مظفر آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مظفرآباد میں حلف برداری تقریب سے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں آزادکشمیر میں ووٹ چوری کی گئی اور ہمارا مینڈیٹ چھین کر کٹھ پتلی وزیراعظم بنایا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی کے فیصلوں کی وجہ سے آزادکشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا، لیکن فیصل راٹھور کے حلف کے بعد پیپلزپارٹی نے کشمیری سیاست کو دوبارہ فعال کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کشمیر کے عوام کی آواز عالمی سطح پر بھی پہنچائی جائے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے، لیکن بھارت نے جنگ میں شکست کھائی اور اس سازش میں بھی ناکامی ہوگی۔ بلاول نے مزید کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد مودی منہ چھپاتے پھر رہا ہے۔

ٹیگز: