Get Alerts

 کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں گے:بلاول بھٹو کی میرپور کے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

 کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں گے:بلاول بھٹو کی میرپور کے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

میرپور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ میرپور کے عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عوام چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو وہ گھروں سے نکلیں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسی بھی الیکشن کا بائیکاٹ کامیاب حکمت عملی ثابت نہیں ہوا، اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام اپنے حقوق، حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور سچ و مفاہمتی کمیشن چاہتے ہیں تو انہیں ووٹ کی طاقت استعمال کرنی چاہیے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے، جو صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز اور ڈی آئی جی کامران علی نے حلقہ ایل اے 3 کے وارڈ 16 اور 17 کا دورہ کرکے انتخابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر میرپور نے کہا کہ تینوں اضلاع میں پولنگ کا عمل پرامن انداز میں جاری ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں، انتظامیہ کی جانب سے پرامن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: