اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کو وہی حقوق دلوانا چاہتے ہیں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں، جن میں سب سے اہم حقِ حاکمیت شامل ہے۔
آزاد کشمیر کے عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ کشمیر کی حکومت اور مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2 اگست کو ہونے والے انتخابات میں تیر کے نشان پر مہر لگائیں، کیونکہ ان کے بقول "کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔"
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق، ترقی اور سیاسی اختیار کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں۔
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 1, 2026
ان حقوق میں سے دوسرا حق ہے حق ملکیت!
حق ملکیت کا مطلب ہے کہ کشمیر کے پانی، بجلی، زمین اور جنگل سمیت تمام وسائل پر پہلا حق کشمیر کے عوام کا ہو۔
کشمیر کے پانی سے پاکستان روشن ہوتا ہے تو کشمیر کے گھروں،… pic.twitter.com/ChdKyneXKo