بہترین کھیل پیش کر کےقومی کھلاڑی ون ڈے سیریز جیت سکتے ہیں: شہباز شریف

 بہترین کھیل پیش کر کےقومی کھلاڑی ون ڈے سیریز جیت سکتے ہیں: شہباز شریف

دبئی " پاکستان اور سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا لیکن میچ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کیلیےنیک تمناؤں کااظہار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امیدہےقومی کرکٹ ٹیم میچ جیت کرون ڈے سیریزبھی جیت لےگی.قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی کے لیے شاندار کارکردگی دکھانا ہوگی.وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بہترین کھیل پیش کرکےقومی کھلاڑی ون ڈےسیریزجیت سکتےہیں.

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز یو اے ای میں کھیلی جا رہی ہے جہاں قومی ٹیم نے پہلے دو میچوں میں سری لنکن ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔آج سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے۔ تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جبکہ سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی ۔