Get Alerts

ایشز سیریز کا فیصلہ، انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کر لی

ایشز سیریز کا فیصلہ، انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کر لی

ایڈیلیڈ:آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر ایشز سیریز جیت لی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں کینگروز نے انگلینڈ کو 82 رنز سے ہرایا، جس کے بعد پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی ٹیم 435 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زیک کرالی نے 85، جیمی اسمتھ نے 60 جبکہ وِل جیکس نے 47 رنز اسکور کیے، تاہم دیگر بلے باز ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 371 جبکہ دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے، جب کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا، تاہم سیریز کا نتیجہ پہلے ہی آسٹریلیا کے حق میں جا چکا ہے۔

ٹیگز: