ایڈیلیڈ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 82 رنز سے شکست دے کر 5 ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز میں فیصلہ کن 0-3 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے 435 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا، مگر وہ 352 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی 85، جیمی اسمتھ 60 اور وِل جیکس 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تاہم، آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو دھچکہ پہنچایا۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 رنز اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے، جبکہ انگلینڈ پہلی اننگز میں صرف 286 رنز ہی بنا سکی تھی۔
اس فتح کے بعد آسٹریلیا نے 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔