Get Alerts

نیب ہیڈ کوارٹر کے عقب میں گھر کی چھت سے مشکوک بیگ برآمد

نیب ہیڈ کوارٹر کے عقب میں گھر کی چھت سے مشکوک بیگ برآمد


اسلام آباد :نیب ہیڈ کواٹر کے عقب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس کے گھر کی چھت سے مشکوک بیگ برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چیکنگ کے بعد کلئیر قرار دے دیا
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نیب ہیڈ کواٹر کی نئی بلڈنگ کے عقب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلیجنس نیب ایاز بشیر کے گھر کی چھت پر ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس پر فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا گیا ۔


پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت ایاز بشیر کے گھر پر پہنچ گئی اور وہاں پر بریف کیس کو چیک کیا تو اس میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیگ کو کلئیر قرار دے دیا۔

ٹیگز: