اسلام آباد:قطری حکومت نے اپنے ملک میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان میں ویزا مرکز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کی حکومت نے 8 ممالک میں ویزا مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان ممالک کے شہریوں کے لیے قطر کے سفر کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جاسکے۔ قطر ویزا مرکز کے ذریعے پاکستانی ہنرمندوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور سفری اجازت نامے کے حصول میں درپیش مشکلات کو دور کیا جائے گا۔
قطر میں اس وقت تقریبا ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی محنت کش کام کررہے ہیں اور وہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ پاکستان میں قطری سفارت خانے نے وزارت سمندر پار پاکستانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
In a letter to Ministry of Overseas, Embassy of the State of Qatar informed Zulfikar Bukhari that the State of Qatar has selected Pakistan to be one of the eight countries where "Qatar Visa Center" will be launched to facilitate Pakistanis who want to work in #Qatar. pic.twitter.com/zKG8MasKuW
— Govt of Pakistan (@pid_gov) October 17, 2018
عرب ملک میں کام کے خواہش مند پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان سے باقاعدہ ملازمت کا معاہدہ کیا جائے گا۔ نیز قطری مالکان اور آجروں کی جانب سے غیر ملکی ملازمین کے استحصال کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ 2022 کا فٹ بال کا ورلڈ کپ قطر میں ہوگا اور اس لیے بھی وہاں ملازمت اور کام کے زیادہ سے زیادہ مواقع سامنے آئیں گے۔