کراچی :معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کتابوں سے ان کی دوستی بہت پرانی ہے۔
ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پہلی سالگرہ کی ایک تصویر اپلوڈ کی۔
A picture from my first birthday. Even before I could crawl, books were my friend. The love for reading is something that has stayed with me. This magic is something I want all children to experience. Writing with a pencil though was to come a lot later. ???? Lol pic.twitter.com/dDVoBR5CQO
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 17, 2019
تصویر کا کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ گھٹنوں گھٹنوں چلنے سے بھی پہلے میری کتابوں سے دوستی ہوگئی تھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مطالعے کا جادو بہت خاص ہے میں چاہتی ہوں کہ ہر بچہ اس جادو سے مستفید ہو۔
آخر میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنسل سے لکھنے میں انہیں بہت وقت لگا تھا۔