مسافر بس لیڈنگ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی ،پاک فوج کے 4 جوان شہید

مسافر بس لیڈنگ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی ،پاک فوج کے 4 جوان شہید

گلگت: راولپنڈی سے سکردو جانے والی بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی ،لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر پاک فوج کے 4 جوانوں سے  سمیت 16 مسافر بھی شہید ہوگئے ، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  جگلوٹ اسکردو روڈ پر تنگس پری باغیچہ کے قریب بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مسافر بس اسی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکرکئی مسافروں سمیت پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں،شہید ہونے والے سپاہیوں میں سوناخان،آصف،ارشد اور سپاہی فاروق شامل ہیں، آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس ٹیم ایمبولینسز کے ہمرا ہ جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق گلگت سکردو روڈ پر انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بس کا رجسٹریشن نمبر ایل ای ایس-590 ہے جو گزشتہ شب راولپنڈی سے سکردو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

 حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ایمبیولینسز کے ذریعے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد سوار تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق بدنصیب مسافر کوچ راولپنڈی سے آ رہی تھی کہ اچانک سکردو روڈ پر تودہ گر پڑا جس کے نتیجے میں تمام مسافر ملبے تلے دب گئے۔