اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ زرعی اور کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر 2025 تک مؤخر کر دیے ہیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق یہ صارفین جنوری سے جون 2026 تک قسطوں میں مؤخر شدہ بل ادا کریں گے۔ مجموعی طور پر 25 لاکھ صارفین کو 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، جن میں گھریلو صارفین کے 11 ارب روپے کے بل معاف جبکہ زرعی و کمرشل صارفین کے 6 ارب روپے کے بل مؤخر کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ متاثرہ صارفین کی مالی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔