Get Alerts

پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے:امریکی صدر ٹرمپ

پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے:امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنا ان کے لیے بہت آسان ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگیں رکوانا پسند کرتے ہیں اور دونوں ممالک کی سرحدی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ فوراً ختم کرا سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران پاک بھارت جنگ بندی کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں بتایا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ ختم کر کے لاکھوں جانیں بچائیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں افغان سرحد سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستانی افواج نے جوابی کارروائی میں افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے نشانہ بنائے، جس کے نتیجے میں درجنوں شدت پسند ہلاک ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان 48 گھنٹے کی ابتدائی جنگ بندی میں دوحہ مذاکرات کے پیش نظر توسیع کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: