یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے ،امریکی صدر ٹرمپ

یوکرین جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے ،امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں اور اس جنگ کا خاتمہ چند ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ یوکرینی صدر سے جلد ملاقات کریں گے، اور کسی وقت روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اپنے علاقے کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا، اور یہ دیکھنا ہوگا کہ روسی صدر پیوٹن یورپی امن دستوں کو قبول کریں گے یا نہیں۔

دوسری طرف فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ ان کا مقصد یوکرین میں دیرپا امن قائم کرنا ہے اور یورپی فوجیوں کو امن مشن میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپی افواج فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی بلکہ ان کی موجودگی یوکرین میں امن کی ضمانت کے طور پر ہو گی۔

مصنف کے بارے میں