Get Alerts

پاکستان نے معرکہ حق میں شاندار فتح حاصل کی ، قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ لائن سے کی: وزیر اعظم

 پاکستان نے معرکہ حق میں شاندار فتح حاصل کی ، قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ لائن سے کی: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں شاندار فتح حاصل کی ہے جس کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ لائن سے کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی 24 کروڑ عوام اور پاک فوج کی یکجہتی کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم نے بھارت کی اس شکست کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے بات چیت میں پاکستان کی معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان نے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام حاصل کیا ہے اور اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اعشاریے پہلے سے بہت بہتر ہیں اور یہ کامیابی ہم سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم نے پنجاب میں مریم نواز کی محنت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی اور صوبے کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

ٹیگز: