بھارتی وزیر دفاع کے قتل کا منصوبہ ناکام، 2 ملزمان گرفتار

بھارتی وزیر دفاع کے قتل کا منصوبہ ناکام، 2 ملزمان گرفتار

 نئی دہلی:بھارتی پولیس نے وزیر دفاع نرملا سیتارامن کے مبینہ قتل کے منصوبہ ساز 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی وزیر دفاع کے قتل کا منصوبہ بنانے والوں کو گرفتار کرلیا ہے جو نرملا سیتارامن کو ریاست اترکھنڈکے قصبے کے دوران جان سے مارنے والے تھے ۔

میڈیار پورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کو واٹس ایپ پیغامات سے متعلق  خبردار کیا گیا ،تاہم ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی حالت سے شبہ ہوا تھا کہ وہ نشے میں ہیں۔پتھور گڑھ کے ایس پی رام چندرا راج گرو نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 506 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جن 2 افراد کے درمیان پیغامات کا سلسلہ جاری تھا، ہم نے ان کی شناخت کی اور پیر کو وزیر دفاع کی آمد سے قبل انہیں گرفتار کرلیا ، ان میں سے ایک ملزم نے متنازع پیغام بھیجا تھا کہ میں شوٹ کروں گا-

بھارتی وزیردفاع نرملا سیتا رامن نے دھارچلہ قصبے کا دورہ کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کے سالگرہ کے موقع پر فوج کی جانب سے قائم کیے گئے میگا میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی سالگرہ کا دن 'سیوا دیوس (یومِ خدمت) کے نام سے منایا جاتا ہے-