Get Alerts

آرمی چیف کی محمد وسیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاباش

آرمی چیف کی محمد وسیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاباش
کیپشن: Image by twitter

اسلام آباد: باکسنگ کے کنگ محمد وسیم کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مبارکباد مل گئی، آرمی چیف نے محمد وسیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر شاباش دی۔

باکسنگ ہیرو محمد وسیم کا آرمی ہاؤس میں استقبال، جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی ہاؤس میں محمد وسیم سے ملاقات۔ آرمی چیف کا محمد وسیم کو زبردست خراج تحسین۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔

آرمی چیف نے باکسر کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا آپ جیسا ٹیلنٹ قوم کا فخر ہے، ہم ایسے نوجوانوں کی مکمل سپورٹ کیلئے تیار ہیں۔