وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کی ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف نے ن لیگ کے قائد کو سیلاب کی تباکاریوں اور ریلیف کے کاموں سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو برطانوی سکیورٹی پروٹوکول میں حسن نواز کے دفتر لایا گیا ۔ وزیراعظم آج بکھنگم پیلس جائیں گے ، جہاں وہ دیگر سربراہان مملکت کے ہمراہ بادشاہ چارلس سے ملاقات کریں گے ۔

ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے ۔ عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا ۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع ، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں ۔

وزیردفاع نے کہا کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے ، اگر نواز شریف نے کل آنا ہے تو میں چاہوں گا آج آجائیں ۔

مصنف کے بارے میں