پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت ملکی مفاد سے وابستہ ،مستقبل کے ملکی سیاسی منظر نامہ کا دارومدار اسی کیس کے فیصلے پر ہو گا: فردوس عاشق اعوان

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت ملکی مفاد سے وابستہ ،مستقبل کے ملکی سیاسی منظر نامہ کا دارومدار اسی کیس کے فیصلے پر ہو گا: فردوس عاشق اعوان

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت ملکی مفاد سے وابستہ ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت ملکی مفاد سے وابستہ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ   آج سپریم کورٹ میں تاریخ رقم ہوئی ہے جس کا سہرا چیف جسٹس کے سر ہے۔  استحکام پاکستان پارٹی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے مابین توازن ہی جمہوریت کی اصل شکل ہے۔ پارلیمان اور عدلیہ میں جس قدر ہم آہنگی ہو گی نتائج اتنے ہی اچھے ہوں گے، بطور طالبعلم ہمیشہ قانون سیکھنے اور اس کا احترام کرنے کی کوشش کی ہے۔


استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا پارلیمان کیلئے آزادانہ قانون سازی کرنے اور عملدرآمد کے عمل کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، ہمیں ایک بار پھر ملک کی آئینی و قانونی تقدیر اپنے ہاتھ سے لکھنے کا موقع ملا ہے۔ مستقبل کے ملکی سیاسی منظر نامہ کا دارومدار اسی کیس کے فیصلے پر ہو گا۔
 

مصنف کے بارے میں