Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کیس میں تحریری حکم جاری

وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کیس میں تحریری حکم جاری

لاہور :لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر جرح مکمل ہوچکی ہے، اور آئندہ سماعت پر بقیہ گواہوں کی جرح کی جائے گی۔ عدالت نے دونوں فریقین کو 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔

ٹیگز: