Get Alerts

شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کا کیس ، عطا تارڑ گواہی کیلئے پیش

 شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کا کیس ، عطا تارڑ گواہی کیلئے پیش

لاہور :  وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےبانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ عدالت میں گواہی دینے کے لیے پیش ہو گئے۔ لاہور کی سیشن عدالت میں اس کیس کی سماعت جاری تھی، جس میں عطا تارڑ نے وزیراعظم کی جانب سے گواہی دی۔

تاہم، اس موقع پر عمران خان کے سینئر وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس کی وجہ سے عمران خان کے معاون وکیل نے گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی درخواست کی۔ معاون وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے، کیونکہ سینئر وکیل کل عدالت میں پیش ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے انہیں خود بتایا تھا کہ وہ آج پیش ہوں گے، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں۔آخرکار، عدالت نے فیصلہ کیا کہ عطا تارڑ کی گواہی ریکارڈ کی جائے گی اور اس پر جرح بعد میں کی جائے گی۔

ٹیگز: