حکومت کا پاناما کیس کا فیصلہ صدق دل سے قبول کرنے کا اعلان

حکومت کا پاناما کیس کا فیصلہ صدق دل سے قبول کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ممکنہ فیصلے پر طویل مشاورت کی گئی جبکہ مختلف تجاویز پر اظہار خیال کیا گیا اور زیادہ تر شرکاء کا نقطہ نظر تھا کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام شامل نہیں لہٰذا ان کیخلاف فیصلہ کیسے آ سکتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کو وزیراعظم کی پوزیشن کا دفاع کرنے کی ذمہ داری مل گئی۔ کمیٹی میں مریم اورنگ زیب، طارق فضل چودھری اور دانیال عزیز بھی شامل ہیں۔

سینئر رہنماﺅں پر مشتمل یہ کمیٹی اپوزیشن کے الزامات کا ترکی بہ ترکی جواب دے گی۔ وزیراعظم پر ہونے والے حملوں کا موثر دفاع کرے گی اور جوابی وار بھی کرے گی۔ 

واضح رہے گزشتہ روز  سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق ضمنی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں