بھارت کا کشمیریوں کو آپس میں لڑانے کا منصوبہ

بھارت کا کشمیریوں کو آپس میں لڑانے کا منصوبہ

نئی دلی : بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری عوامی انتفادہ سے نمٹنے کیلئے اسپیشل پولیس آفیسرز کے نام پردس ہزارقاتل اہلکاروںکی بھرتی کی منظوری دیدی ہے ۔ اس کا انکشاف بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دس ہزار سے زائداسپیشل پولیس آفیسرز کی بھارتی کی منظوری کی دی ہے اورانکے کردار کی تعریف کی ہے۔ وزارت نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ سال بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے 750 کروڑ کے اخراجات کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو ادائیگی کی بھی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ مالی سال2015-16 کے دوران مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 250 کروڑ روپے کئے گئے تھے ۔درحقیقت گزشتہ سال خرچ کی گئی رقم 1989سے 2016تک مجموعی اخراجات کے مساوی ہے جو کہ 1082کروڑ روپے سے زائد تھی ۔ یہ رقم بھارتی فورسز کی ٹرانسپورٹیشن ، قیام و طعام ، سامان و آلات کی فراہمی ، اعزازیہ ، رہائش کا کرایہ،سول ایکشن پروگراموں، فورسز کیلئے متبادل رہائش ، فضائی سفراوردیگر پر خرچ کی گئی ۔کشمیری حریت قیادت اسپیشل پولیس آفیسرز کی تقرری کو کشمیریوں سے ایک دوسرے سے لڑانے کی بھارتی سازش کاحصہ قراردے رہی ہے ۔