انڈوں پرمرغی کی طرح بیٹھنے والے شخص کے تمام انڈوں سے چوزے نکل آئے

انڈوں پرمرغی کی طرح بیٹھنے والے شخص کے تمام انڈوں سے چوزے نکل آئے

پیرس:29مارچ کو جاپان کے شہر ٹوکیوکے میوزیم میں فرانس کے مایا ناز سٹنٹ مین ابراہم پوئنکیول نے تین ہفتوں تک اپنے انڈوں پر بیٹھ کر چوزے نکالنے کے لیے مہم کا آغاز کیا تھا ۔
ابراہم 29مارچ کو بڑے شیشہ نما گھر میںانڈوں پر بیٹھا تھا ۔جس کو ہر ایک کو دیکھنے کی اجازت تھی ۔ اس دوران تھوڑے تھوڑے وقت کے بعد وہ انڈوں کو دیکھتابھی رہتا تھا۔
میوزیم حکام نے اس کو دیکھنے کے لیئے یو ٹیوب لائیو نشریات بھی شروع کی تھی ۔پچھلے ہفتے پہلے انڈے سے چوزہ نکلنے کے بعد گزشتہ روز باقی نو انڈوں سے بھی بچے نکل آئے ہیں ۔
ابراہم کا کہناہے کہ اس شیشہ نما گھر میں اتنے دن بیٹھے رہنا کافی مشکل کام تھا مگر وہ خوش ہے کہ اس نے جس مقصد کے لیے کیا تھا وہ حاصل ہو گیا۔
واضح رہے کہ شیشہ نما گھر میں منتظمین نے 37 ٹیمپریچر رکھا تھا ۔جس کو ہر وقت دیکھا جاتارہاتاکہ انڈوں کو نقصان نہ پہنچے ۔
اسکے علاوہ یہ دنیا میں واحد مثال ہے ایک انسان ے انڈوں پر بیٹھ کر چوزوں کو جنم دیا گیا۔