اسلام آباد: پاناما کیس کے فیصلے سے قبل مسلم لیگ ن کافی پریشان دکھائی دے رہی ہے۔ تمام اراکین شش و پنج کی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ بھکھی میں پاور پلانٹ کے افتتاح پر شہباز شریف بھی پریشان دکھائی دیئے اور پاناما کیس کے فیصلے کے متعلق تمام امیدیں خدا سے وابستہ کر لیں۔ ادھر مریم نواز بھی پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ نگاہیں جمی ہیں، توجہ مرکوز ہے، دل تیار ہیں، کھیل شروع دنیا والو!
And when you are guilt-free, focused & have faith in Allah & have worked for your success. pic.twitter.com/YJWRBpvasb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 19, 2017
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ ہیں جن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں ، ان کا مستقبل مخدوش ہے.
Not for once have I seen my father or any member of the family anxious or concerned. That's what happens when u entrust yr matters to Allah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 19, 2017
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوزاشریف کا بیانیہ تعمیری،ترقی اورخوشحالی کا ہے۔ کبھی اپنے والد یا خاندان کوپریشان اورتشویش میں مبتلا نہیں دیکھا۔ ایسا جب ہوتا ہے جب آپ اللہ پربھروسا کرتے ہیں.