Get Alerts

حکومت کا عون چوہدری کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ

حکومت کا عون چوہدری کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنماءجہانگیر ترین گروپ کو مرکز میں اہم ذمہ داری دینے کافیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ترین گروپ کے رہنماءعون چوہدری کووزیراعظم شہباز شریف کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے انہیں وزیراعظم کا مشیر بنانے کی سمری بھی تیار کر لی ہے۔ 
واضح رہے کہ نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی جس میں 30 وفاقی وزراءاور 4 وزرائے مملکت شامل ہوں گے جبکہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی 11 بجے کابینہ سے حلف لیں گے۔ 
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی وزراءکی فہرست کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی 11 اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو 4 وزارتیں ملیں گی۔ 
فہرست کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) عوامی کے درمیان 7 وزارتیں تقسیم کی جائیں گی۔

ٹیگز: