عون چوہدری  کا  پی ٹی آئی  پر الیکشن کمیشن کی جعلی  ویب سائٹ  بنانے کا الزام

عون چوہدری  کا  پی ٹی آئی  پر الیکشن کمیشن کی جعلی  ویب سائٹ  بنانے کا الزام

اسلام آباد: ون چوہدری نے  پی ٹی آئی  پر الیکشن کمیشن کی جعلی  ویب سائٹ  بنانے کا الزام لگا دیا، کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے ٹویٹراکاؤنٹ کو ای سی پی کا اکاؤنٹ ڈکلیئر کیا ہوا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں آر او پر مرضی کے نتائج کے لیےدباؤ ڈالا گیا، ان کا مؤقف ہے جو فارم 45 مخالفین  نے دیا وہ غلط،جو یہ دیں وہ ٹھیک ہے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کونشانے پر رکھتے ہوئے کہا  کہ آپ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں.میں نے اگر منہ کھولا تو آپ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے .پاکستان میں معاشی دہشت گردی آپ نے پھیلائی ہے. بانی پی ٹی آئی کی انتقام کی  سیاست نے ان کو یہ دن دکھایا، آپ کو  انجام تک پہنچاؤں گا۔

ہم نے جادو ٹونے سے حکومتیں نہیں چلانی۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کے بارے میں کہا کہ ترین صاحب پر جھوٹے پرچے چلوائے ۔  بانی پی ٹی آئی کو   انتقام کی سیاست نے  نے یہ دن دکھایا۔میں  ان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاوں گا۔انہیں معزز سیاستدان کو برا بھلا کہا۔جلسوں میں بچوں کے ذریعے برا بھلا کہلوایا۔استحکام پاکستان پارٹی کا قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

الیکشنز کے بعد ڈیجیٹل دہشتگردی بھی آپ نے پھیلائی، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم چلا رہے ہیں۔خیبرپختونخواہ میں آپ نے جو منظم دھاندلی کی وہ سامنے آئے گی.

عون چوہدری نے کہا کہ آپ آج بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، میں سچ جانتا ہوں اگر میں منہ کھولوں گا تو آپ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، یہ میں آپ کے لیڈر کو کہہ رہا ہوں، آپ ریاستی دہشت گردی اور ڈیجیٹل دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، میں ایک پریس کانفرنس کل لاہور میں رکھ رہا ہوں جس میں ایک اور راز فاش کروں گا۔

 عون چوہدری نے کہا کہ میں کچھ حقائق عوام کے  سامنے لانا  چایتا ہوں۔چند روز سے ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہے کہ مظلوم کہیں اور ہے اور ظلم کہیں اور ہورہا ہے۔میں این اے 120 سے کامیاب ہوا اور مجھے نوٹیفکیشن بھی ملا۔لیکن میرا نوٹیفکیشن رکوا دیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے لوگوں کو اٹھایا اور تشدد کیا۔ اس رپورٹ پر ایف آئی آر درج ہے اور ان کے لوگ گرفتار ہیں۔

یہ کالا کوٹ پہن کر سمجھتے ہیں کہ جو یہ کررہے ہیں قانون ہے۔میں کالے کوٹ کی بہت عزت کرتا ہوں۔کالا کوٹ پہن کر کوئی بدمعاشی کرے گا تو قابل قبول نہیں۔ انہیں نے مزید کہا کہ ایک اور  رپورٹ میں آر او صاحب کے دفتر پر دھاوے کا ذکربھی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے 70 وکلاء کے ہمراہ آر او آفس پر دھاوا بولا۔انہیں اتنے وکلاء اور فیملی کے ساتھ آر او آفس جانے کی اجازت کیسے ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا فیصلہ سلمان اکرم راجہ نے چیلنج کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیا۔الیکشن کمیشن نے ایک کلریکل مسٹیک کی وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لیا۔ میں اپنی جیتی ہوئی نشت کا دفاع کروں گا۔