پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کیا برقرار رہے گی ؟وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم فیصلہ 

Petrol Crisis in Pakistan,Shell,PSO,Pakistan Petrol Pump

اسلام آباد:سابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ،نیو نیوز نے پٹرولیم ڈویژن کی سمری سرکاری دستاویزات حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج پر عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،پیٹرولیم مصنوعات پر 68 ارب 74کروڑ روپے کی سبسڈی جاری کرنے کی منظوری کی منظوری دے دی گئی ۔

سمری کے مطابق یہ رقم ضمنی گرانٹ کی مد میں مارچ،اپریل کے ماہ کیلیے فراہم کی جائے گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے سمری آج ای سی سی میں پیش کی گئی تھی ،ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی۔

سمری کے مطابق رقم پیٹرولیم مصنوعات کی خرید اور فروخت کے فرق کی مد میں جاری کی جائے گی،رقم تیل کمپنیوں اور ریفائنریز کو ادا کی جائیگی۔واضح رہے پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے سسبڈی دی جارہی ہے۔اوگرا نے سمری میں تیل کمپنیوں کو اربوں روپے ادا کرنے کی سفارش کی تھی،اوگرا نے تیل کمپنیوں کو رقم ادا کرنے پر تیل کی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔