Get Alerts

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، الرٹ جاری

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، الرٹ جاری

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
 نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: