Get Alerts

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع: محکمہ موسمیات نے 30 مارچ تک الرٹ جاری کر دیا

 ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع: محکمہ موسمیات نے 30 مارچ تک الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے، جس کے تحت آج سے 30 مارچ تک مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے ساحلی اور اندرونی علاقوں میں بارشوں کے دو مراحلے متوقع ہیں۔پہلا مرحلہ: 25 اور 26 مارچ کو کراچی اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔دوسرا مرحلہ: 28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بادل برس سکتے ہیں۔سندھ کے دیگر شہروں بشمول سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی سسٹم کے زیرِ اثر بارش متوقع ہے۔ علاوہ ازیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شمالی علاقہ جات
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی اس سسٹم کے تحت بارشیں ہوں گی، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ٹیگز: