Get Alerts

اسلام آباد ریڈ زون قرار: ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے سکیورٹی کا ’فول پروف‘ پلان تیار

اسلام آباد ریڈ زون قرار: ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے سکیورٹی کا ’فول پروف‘ پلان تیار



اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے مابین متوقع مذاکرات کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔نمائندہ نیو نیوزعثمان رانا کے مطابق  شہر کو مجموعی طور پر 18 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں دے دیا گیا ہے، جبکہ حساس مقامات پر فوج اور رینجرز نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
 مجموعی طور پر 18 ہزار اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جن میں پنجاب پولیس کے 7 ہزار جوان بھی شامل ہیں جو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس مشترکہ طور پر فرائض انجام دیں گی۔
 ایئرپورٹ سے لے کر سرینا ہوٹل تک تمام اہم اور بلند عمارتوں پر رینجرز کے سنائیپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج اور پولیس شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشترکہ ناکے لگا کر کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ معزز مہمانوں کی قیام گاہ (سرینا ہوٹل) کے اطراف 24 خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں جہاں فوج اور پولیس کا پہرہ ہوگا۔
انتظامیہ نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے سخت ضوابط جاری کیے ہیں۔    ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔    تمام اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کٹس اور سروس کارڈز کے ساتھ الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے؛ کارڈ کے بغیر روٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
    پنجاب پولیس کے دستوں کو مربوط رابطوں کے لیے خصوصی وائرلیس سیٹ فراہم کر دیے گئے ہیں۔     شہریوں کو زحمت سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس کو متبادل راستوں پر تعینات کیا گیا ہے۔اسپیشل برانچ کی نگرانی میں روٹ ایریا کی سڑکوں کی مرمت اور گرین بیلٹس کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ دارالحکومت کا بہتر امیج سامنے آئے۔

ٹیگز: