Get Alerts

پنجاب حکومت کا محرم الحرام کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان، ضابطہ اخلاق جاری

پنجاب حکومت کا محرم الحرام کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان، ضابطہ اخلاق جاری

لاہور:  صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے حکومت پنجاب نے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقدس مہینے میں 38 ہزار سے زائد مجالس اور 9 ہزار سے زیادہ جلوس نکلیں  گے،  سیکیورٹی کے لیے 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام وزرا کو ان کی متعلقہ ڈیوٹیز سونپ دی ہیں۔ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق مرتب کر لیا ہے جس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ محرم کے دوران شرپسندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے دوران ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وال چاکنگ اور غیر قانونی بینرز لگانے پر بھی پابندی ہو گی۔ پنجاب حکومت سبیل کیمپس قائم کرے گی اور عاشورہ کے جلوسوں کے ساتھ کلینک آن ویلز اور فیلڈ اسپتال بھی تعینات ہوں گے۔

ٹیگز: